Main Icon

باب:تصویروں کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4503

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ اللّٰهَ تَعَالٰى حَرَّمَ الْخَمْرَ وَالْمَيْسِرَ وَالْكُوبَةَ وَقَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ ". قِيلَ: الْكُوبَةُ الطَّبْلُ. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي “شُعَبِ الإِيمَانِ”

وعن ابن عباس عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " إن الله تعالى حرم الخمر والميسر والكوبة وقال: كل مسكر حرام ". قيل: الكوبة الطبل. رواه البيهقي في “شعب الإيمان”

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ نے شراب اور جوا اور طبلہ حرام فرمادیا ۱∞؎اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۲؎کہا گیا ہے کہ کوبہ طبلہ ہے۳؎(بیہقی شعب الایمان)

شرح حدیث

۱∞؎شراب جوئے کی حرمت تو قرآن کریم میں صراحۃً مذکور ہے طبلہ وغیرہ باجوں کی حرمت اشارۃً بیان ہوئی کہ فرمایا"وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشْتَرِیۡ لَہۡوَ الْحَدِیۡثِ"کھیل کی چیزوں میں طبلہ بھی داخل ہے۔
۲
؎نشہ آور چیز خواہ خشک ہو جیسے بھنگ چرس افیون یا پتلی جیسے شراب تاڑی وغیرہ سب حرام ہیں اس پر تمام امت کااجماع ہے۔ اختلاف اس میں ہے کہ شراب انگوری کے علاوہ دوسری شرابیں حد نشہ سے کم پینا حرام ہے یا نہیں،اس پر بھی اتفاق ہے کہ افیون،بھنگ،چرس وغیرہ خشک نشہ آور چیزیں دواءً استعمال کی جاسکتی ہیں جب کہ نشہ نہ دیں،بعض معجونوں میں افیون پڑتی ہے۔
۳
؎قاموس میں ہے کہ کوبہ بضم کاف،شطرنج نردشیر،چھوٹا طبل،بربط غرضکہ یہ لفظ مشترک ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4503