Main Icon

باب:خواب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4627

خواب کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَصْدَقُ الرُّؤْيَا بِالْأَسْحَارِ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالدَّارِمِيُّ

وعن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «أصدق الرؤيا بالأسحار» رواه الترمذي والدارمي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو سعید (رضی اللہ عنہ )سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ سچی خوابیں سویرے ۱∞؎کی ہوتی ہیں۔(ترمذی،دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی صبح سحری کے وقت کی خوابیں اکثر سچی ہوتی ہیں کیونکہ اس وقت اکثر دل مطمئن ہوتاہے،معدہ خالی ہوتا ہے،اس سے بخارات دماغ کی طرف نہیں چڑھتے اور اس وقت فرشتوں کا نزول ہوتا ہے جو نماز فجر میں شرکت کر کے دن بھر انسانوں کے ساتھ رہتے ہیں۔سبحان الله!مبارک بندوں کے نزول کا وقت بھی مبارک ہے،اس وقت کے کام بھی مبارک ہیں،حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا:"وَجَعَلَنِیۡ مُبَارَکًا

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4627