Main Icon

باب:خواب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4617

خواب کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رَأَيْتُ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنَّا فِي دَارِ عُقْبَةَ بْنِ رَافِعٍ فَأُوتِينَا بِرُطَبٍ مِنْ رُطَبِ ابْنِ طَابٍ فَأَوَّلْتُ أَنَّ الرِّفْعَةَ لَنَا فِي الدُّنْيَا وَالْعَاقِبَةَ فِي الْآخِرَةِ وَاِنَّ دِينَنَا قَدْ طَابَ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «رأيت ذات ليلة فيما يرى النائم كأنا في دار عقبة بن رافع فأوتينا برطب من رطب ابن طاب فأولت أن الرفعة لنا في الدنيا والعاقبة في الآخرة وان ديننا قد طاب» . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس (رضی اللہ عنہ )سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ایک رات مجھے اس میں جس میں سونے والا دیکھتا ہے دکھایا ۱∞؎گیا گویا ہم عقبہ ابن رافع کے گھر میں ہیں کہ ہمارے پاس ابن طاب سے کچھ رطب لائے گئے ۲؎میں نے تعبیر دی کہ دنیا میں بلندی ہمارے لیے ہے اور آخرت میں انجام بھی اور یہ کہ ہمارا دین طیب ہوگیا۳؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎ما یری النائمسے مراد صادقہ و صالحہ خوابیں ہیں۔النائممیں الف لام عہدی ہے جس سے مؤمن صالح نائم مراد ہے۔
۲
؎یعنی ہم مع صحابہ کرام ان کے گھر میں ہیں ہم سب کے پاس یہ کھجوریں لائی گئیں۔ابن طاب مدینہ منورہ میں ایک شخص تھا جس کی طرف یہ کھجوریں منسوب ہیں،انہیں عذق ابن طاب بھی کہتے ہیں اور رطب ابن طاب بھی۔
۳
؎حضور انور نے یہ تعبیر ان کے ناموں سے دی۔حضور انور ناموں سے نامی بیداری بھی لیتے تھے۔چنانچہ سفر ہجرت میں حضور انور نے کفار کی ایک جماعت کو دیکھا جس کا سردار بریدہ اسلمی تھا جسے کفار مکہ نے سو۱۰۰ اونٹ کے وعدہ پر حضور انور کو گرفتار کرنے کے لیے بھیجا تھا،آپ نے پوچھا تیرا نام کیا ہے؟ بولا بریدہ تو صدیق اکبر نے فرمایا (برد امرنا)ہمارے کاموں میں ٹھنڈک ہوئی،پھر پوچھا تیرا نسب کیا ہے بولا بنی اسلم،فرمایاان شاءاللهہم کو سلامتی ملی،پھر پوچھا کون سا اسلم؟بولا بنی سہم والے،فرمایا(اصبت سہمك)تو نے اپنا حصہ پالیا اسی وقت بریدہ مسلمان ہوگئے اور حضور کے ساتھ مدینہ منورہ حاضر ہوئے گویا حضور علیہ السلام نے جو کہا فورًا ہوا انہیں حصہ مل گیا۔(اشعۃ اللمعات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4617