Main Icon

باب:دعوت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4260

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْخَيْرُ أَسْرَعُ إِلَى البَيْتِ الَّذِيْ يُؤْكَلُ فِيهِ مِنَ الشَّفْرَةِ إِلٰى سَنَامِ الْبَعِيرِ". ». رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الخير أسرع إلى البيت الذي يؤكل فيه من الشفرة إلى سنام البعير". ». رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس گھر میں کھایا جائے ۱؎اس میں خیروبرکت زیادہ تیزی سے آتی ہے بمقابلہ چھری کے جو اونٹ کے کوہان تک جائے ۲؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جس گھر میں مہمان،زائرین،ملاقاتی لوگ کھانا کھاتے رہیں وہاں برکت رہتی ہے ورنہ خودگھر والے تو ہر گھر میں ہی کھاتے ہیں۔
۲
؎اونٹ کی کوہان میں ہڈی نہیں ہوتی چربی ہی ہوتی ہے اسے چھری بہت ہی جلد کاٹتی ہے اور اس کی تہ تک پہنچ جاتی ہے اس لیے اس سے تشبیہ دی گئی یعنی ایسے گھر میں خیروبرکت بہت جلد پہنچتی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4260