Main Icon

باب:دعوت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4257

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُوا جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا فَإِنَّ الْبَرَكَةَ مَعَ الْجَمَاعَةِ » . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه

وعن عمر بن الخطاب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «كلوا جميعا ولا تفرقوا فإن البركة مع الجماعة » . رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر ابن خطاب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اکٹھے ہوکر کھایا کرو الگ الگ نہ ہوؤ کہ برکت جماعت کے ساتھ ہے ۱؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎آزمائش بھی ہے کہ ساتھ کھانے میں تھوڑا کھانا بہت کو کافی ہوجاتا ہے،آپس میں محبت بڑھتی ہے،نماز، جہاد،حج کھانا غرضیکہ عبادات و عادات میں مسلمانوں کی جماعت بڑی اعلیٰ نعمت ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4257