Main Icon

باب:غصہ اورغرور کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5120

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَالَ مُوسٰى بْنُ عِمْرَانَ عَلَيْهِ السَّلَامُ: يَا رَبِّ مَنْ أَعَزُّ عِبَادِكَ عِنْدَكَ؟ قَالَ: مَنْ إِذَا قَدَرَ غَفَرَ "

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " قال موسى بن عمران عليه السلام: يا رب من أعز عبادك عندك؟ قال: من إذا قدر غفر "

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ حضرت موسیٰ بن عمران علیہ السلام نے عرض کیا کہ اے رب تیرے نزدیک تیرے بندوں سے کون زیادہ عزت والا ہے فرمایا کہ جب قدرت پائے بخش دے ۱∞؎

شرح حدیث

۱∞؎جو قدرت پاکر بخش دے وہ سنیت الہیہ پر عمل کرتا ہے،الله تعالٰی قادر ہے مگر غفور رحیم ہے،ہمارے گناہ بخشتا رہتا ہے اور بخشے گا۔خیال رہے کہ گناہ قابل بخشش ہیں نہ کہ غداری کہ غداری قابلِ بخشش نہیں اس لیے رب تعالٰی انہیں نہ بخشے گا جو کفر پر مرجائیں،یوں ہی ہم اپنے مجرموں کو ضرور بخشیں مگر دین،قوم،ملک کے دشمن کو ہرگز نہ بخشیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5120