Main Icon

باب:غصہ اورغرور کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5111

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَذْهَبُ بِنَفْسِهٖ حَتّٰى يُكْتَبَ فِي الْجَبَّارِينَ فَيُصِيبَهٗ مَا أَصَابَهُمْ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

عن سلمة بن الأكوع قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا يزال الرجل يذهب بنفسه حتى يكتب في الجبارين فيصيبه ما أصابهم رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سلمہ ابن اکوع سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ آدمی اپنے آپ کو اونچا لے جاتا رہتا ہے حتی کہ وہ جبارین میں لکھ دیا جاتا ہے ۱∞؎تو اسے وہ ہی عذاب پہنچتا ہے جو جبارین کو پہنچتا ہے ۲؎ترمذی کی روایت ہے

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اس کا نام متکبرین و جبارین کے دفتر میں لکھ دیا جاتا ہے۔معلوم ہوا کہ رب کے دفتر الگ الگ ہیں۔نیکوں کے صدہا دفتر بدوں کے ہزار ہا دفتر۔
۲
؎یعنی جو دنیاوی اور اخروی عذاب و ذلت و رسوائی،فرعون،ہامان،قارون کو پہنچی ہے یا پہنچے گی وہ اسے بھی ملے گی انہیں قیامت والے اپنے پاؤں تلے روندیں گے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5111