Main Icon

باب: فخر اور تعصب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4907

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ دَعَا إِلٰى عَصَبِيَّةٍ وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ قَاتَلَ عَصَبِيَّةً وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ مَاتَ عَلٰى عَصَبِيَّةٍ . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن جبير بن مطعم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ليس منا من دعا إلى عصبية وليس منا من قاتل عصبية وليس منا من مات على عصبية . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جبیر ابن مطعم سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ ہم میں سے نہیں جو تعصب کی طرف دعوت دے ۱∞؎اور وہ ہم میں سے نہیں ہے جو تعصب میں لڑے ۲؎اور وہ ہم میں سے نہیں ہے جو تعصب پر(قوم پرستی پر)مرے ۳؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اس طرح کہ اپنی ظالم قوم کی حمایت کے لیے لوگوں کو جمع کرے تاکہ وہ سب اس ظلم پر اسی قوم کی مدد کریں ایسا شخص ہماری جماعت ہماری سنت سے خارج ہے،یہ مطلب نہیں کہ ہمارے دین ہماری ملت سے خارج ہے کہ گناہ سے کوئی کافر نہیں ہوتا۔
۲
؎یعنی اپنی ظالم قوم کی حمایت میں ظلم پر مدد کرے اسے چاہیے تھا کہ اپنی قوم کو ظلم سے روکتا یہ الٹی ان کی حمایت کرتا ہے۔
۳
؎یعنی اپنی ظالم قوم کی حمایت و محبت و ہمدردی کرتا کرتا مرے غرضکہ ظلم پر مدد ظلم کی حمایت ظلم سے محبت سب ہی برابر ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4907