Main Icon

باب: فخر اور تعصب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4901

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اَلْحَسَبُ الْمَالُ وَالْكَرَمُ التَّقْوٰى . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وابنُ مَاجَه

وعن الحسن عن سمرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الحسب المال والكرم التقوى . رواه الترمذي وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حسن سے وہ حضرت سمرہ سے راوی فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے حسب مال ہے اور کرم پرہیزگاری ہے ۱∞؎(ترمذی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی دنیاوی عزت مال ہے کہ مالدار شریف مانا جاتا ہے لیکن آخرت کی عزت نیک اعمال سے ہے تم کو چاہیے کہ آخرت کی عزت اختیار کرو کہ فانی عزت بے کار ہے باقی عزت مفید ہے۔سبحان الله!کیا پاکیزہ فرمان ہے دین و دنیا ترازو کے دو پلڑوں کی طرح ہیں کہ ایک کا وزنی ہونا دوسرے کا ہلکا ہونا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4901