Main Icon

باب: فخر اور تعصب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4898

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ الْمُجَاشِعِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ اللّٰهَ أَوْحَى اِليَّ: أَنْ تَوَاضَعُوْا حَتّٰى لَا يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلٰى أَحَدٍ وَلَا يَبْغِيْ أَحَدٌ عَلٰى أَحَدٍ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عياض بن حمار المجاشعي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " إن الله أوحى الي: أن تواضعوا حتى لا يفخر أحد على أحد ولا يبغي أحد على أحد ". رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عیاض ابن حمار مجاشعی سے ۱∞؎کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ الله نے مجھے وحی فرمائی کہ انکسار کرو حتی کہ انکساری کرو حتی کہ کوئی کسی پر فخر نہ کرے اور نہ کوئی کسی پر ظلم کرے ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ صحابی ہیں،بصری ہیں،حضور انور کو بڑے پیارے تھے،خواجہ حسن بصری وغیرہم نے آپ سے احادیث کی روایت کی۔
۲
؎اس حدیث میںحتیبمعنی کے ہے یعنی عجز و انکسار اختیارکرو تاکہ کوئی مسلمان کسی مسلمان پر تکبر نہ کرے نہ مال میں نہ نسب و خاندان میں نہ عزت یا جتھہ میں اور کوئی مسلمان کسی بندے پر ظلم نہ کرے نہ مؤمن پر نہ کافر پر ظلم سب پر حرام ہے مگر کبر و فخر مسلمان پر حرام ہے کفار پر فخر کرنا عبادت ہے کہ یہ نعمت ایمان کا شکر ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4898