Main Icon

باب: فخر اور تعصب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4896

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَاكَ إِبْرَاهِيمُ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أنس قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا خير البرية فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ذاك إبراهيم . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں آیا بولا اے خلقت سے بہتر تو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا یہ ابراہیم ہیں ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی لفظخیر البریہحضرت ابراہیم علیہ السلام پر سجتا ہے کہ وہ الله کے خلیل بھی ہیں اور حضرات انبیاء علیہم السلام کے والد بھی،کعبہ بنانے والے بھی،مکہ بسانے والے بھی،میری اصل بھی۔حضور انور کا یہ فرمان عالی تواضعًا ہیں ورنہ حضور صلی الله علیہ وسلم ہمیشہ کے لیےخیر البریہہیں،حضرت خلیل اپنے زمانہ میںخیر البریہتھے لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیںانا سید ولد ادم ادم ومن سواہ تحت لوائیوغیرہ کہ ان احادیث میں واقعہ کا ذکر ہے اور یہاں تواضع و انکسار کا اظہار جیسے کوئی بڑا آدمی اپنے سے ماتحت کا احترام کرے اورکرائے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4896