Main Icon

باب: فخر اور تعصب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4902

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُبِيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ تَعَزّٰى بِعَزَاءِ الْجَاهِلِيَّةِ
فَأَعِضُّوهُ بِهَنِ أَبِيْهِ وَلَا تُكَنُّوا رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ

وعن أبي بن كعب قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من تعزى بعزاء الجاهلية
فأعضوه بهن أبيه ولا تكنوا رواه في شرح السنة

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جو جاہلیت کی نسبتوں سے اپنے کو منسوب کرے تو اس کے منہ میں اس کے
باپ کی شرمگاہ دیدو اور کنایہ نہ کرو ۱∞؎
(شرح سنہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جو مسلمان اپنے کافر باپ داداؤں کی نسبت پر فخر کرے کہ فلاں کی اولاد سے ہوں،فلاں خاندان سے ہوں تو اس سے صاف صاف کہہ دو کہ اپنے باپ کا ذکر چوس یا یہ مطلب ہے کہ تم کفار کے عیوب بت پرستی کی برائیاں بیان کرو کہ تمہارے باپ دادا کے عقیدے اعمال ایسے گندے تھے تم ان کی نسبت پر فخر کیوں کرتے ہو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4902