Main Icon

باب: فخر اور تعصب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4894

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْكَرِيْمُ ابْنُ الْكَرِيْمِ ابْنِ الْكَرِيْمِ ابْنِ الْكَرِيمِ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسحاقَ بْنِ إِبْرَاهِيْمَ . رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الكريم ابن الكريم ابن الكريم ابن الكريم يوسف بن يعقوب بن إسحاق بن إبراهيم . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے شریف بیٹے شریف کے بیٹے شریف کے بیٹے شریف کے حضرت یوسف بیٹے یعقوب کے وہ بیٹے اسحاق کے وہ بیٹے ابراہیم کے ۱∞؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی حضرت یوسف علیہ السلام میں حسبی شرافت تو یہ ہے کہ وہ خودکریم یعنی نبی اور تقویٰ و طہارت کے معلم ہیں۔نسبی شرافت یہ ہے کہ وہ تین پشت میں نبی زادے ہیں۔خیال رہے کہ پہلاالکریمالف سے پڑھا جاوے گا باقی دو بغیر الف،یوں ہی نبیوں میں ابن بغیر الف پڑھے جاویں گے کہ جب ابن دو صفتوں کے درمیان آوے تو بغیر الف پڑھا جاتا ہے۔(اشعہ،مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4894