Main Icon

باب: فخر اور تعصب کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4905

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ وَاثَلةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ مَا الْعَصَبِيَّةُ؟ قَالَ: أَنْ تُعِيْنَ قَوْمَكَ عَلَى الظُّلْمِ رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن واثلة بن الأسقع قال: قلت: يا رسول الله ما العصبية؟ قال: أن تعين قومك على الظلم رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت واثلہ ابن اسقع سے فرماتے ہیں میں نے عر ض کیا یارسول الله صلی الله علیہ وسلم تعصب کیا چیز ہے فرمایا یہ ہے کہ تم اپنی قوم کی ظلم پر مدد کرو ۱∞؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث کی شرح اگلی حدیث میں آرہی ہے یعنی اپنی قوم سے محبت کرنا،ان کی مددکرنا،لوگوں کے طعنہ دفع کرنا تعصب نہیں بلکہ برائی پر ان کی مددکرنا یہ ہے تعصب یہ ہی ممنوع ہے کیونکہ اس میں گناہ پر مدد ہے اور گناہ پر مدد کرنا بھی گناہ ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4905