Main Icon

باب :ان جرموں کا جن کا ضمان نہیں دیا جاتا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3528

قصاص کابیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَن الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُقَدَّ السَّيْرُ بَيْنَ أُصْبُعَينِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

وعن الحسن عن سمرة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى أن يقد السير بين أصبعين. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت حسن سے وہ حضرت سمرہ سے راوی کہ رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے اس سے منع فرمایا کہ دو انگلیوں کے درمیان تسمہ کاٹا جائے ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جب جوتے کے لیے تسمہ کاٹنا ہو احتیاط سے کاٹو پاؤں یا ہاتھ کی دو انگلیوں میں چمڑا لے کر کاٹنا ممنوع ہے کہ اس میں ہاتھ پاؤں کی گاہی کے کٹ جانے کا اندیشہ ہے۔سبحان اﷲ!کیسے رحیم و کریم نبی ہیں کہ اپنی امت کے بھلے کا ہر وقت خیال رکھتے ہیں،یہ ممانعت بھی تنزیہی ہے اور شفقت کی بنا پر۔(مرقات و اشعہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3528