Main Icon

باب :ان جرموں کا جن کا ضمان نہیں دیا جاتا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3519

قصاص کابیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ أَشَارَ إِلَى أَخِيهِ بِحَدِيدَةٍ، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَلْعَنُهُ حَتَّى يَضَعَهَا، وَإِنْ كَانَ أَخاهُ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ". رَوَاهُ البُخَارِيُّ.

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "من أشار إلى أخيه بحديدة، فإن الملائكة تلعنه حتى يضعها، وإن كان أخاه لأبيه وأمه". رواه البخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو اپنے بھائی کی طرف لوہے سے اشارہ کرے ۱؎تو فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں ۲؎حتی کہ اسے رکھ دے اگرچہ اس کا سگا بھائی ہو ۳؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎خواہ ڈرانے دھمکانے کے لیے خواہ مذاق میں۔لوہے سے مراد قتل کا ہر ہتھیار ہےتلوارچھری،آج کل پستول بندوق وغیرہ۔
۲
؎یا تمام فرشتے یا حافظین فرشتے یا کاتبین یا سائرین جو ذکر الٰہی کی تلاش میں زمین پر چکر لگاتے رہتے ہیں۔
۳
؎یعنی ظاہر ہے کہ کوئی اپنے سگے بھائی کو قتل نہیں کرتا تو اس پر ہتھیار اٹھانا یقینًا ڈرانے یا مذاق کے لیے ہوگا مگر یہ بھی لعنت کا باعث ہے یا مطلب یہ ہے کہ سگے بھائی پر ہتھیار اٹھانا لعنت کا باعث ہے تو اجنبی پر ہتھیار اٹھانے کا کیا پوچھنا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3519