Main Icon

باب :ان جرموں کا جن کا ضمان نہیں دیا جاتا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3521

قصاص کابیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ سَلَّ عَلَيْنَا السَّيفَ فَلَيْسَ مِنَّا رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن سلمة بن الأكوع قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "من سل علينا السيف فليس منا رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سلمہ ابن اکوع سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو ہم پر تلوار سونتے وہ ہم میں سے نہیں ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ مشہور صحابی ہیں،بیعۃ الرضوان میں شریک ہوئے،آپ کی کنیت ابو مسلم ہے اسلمی مدنی ہیں،بڑے بہادر صحابی ہیں،اسی۸۰ سال عمر ہوئی،۴۷ ہجری میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔
۲
؎یعنی جو شخص کسی مسلمان پر تلوار سونت لے اگرچہ اس کے قتل کا ارادہ نہ بھی کرے تب بھی مسلمانوں کی جماعت سے خارج ہے کیونکہ اس نے مسلمانوں کا سا کام نہ کیا،مسلمان پر ظلمًا ہتھیار اٹھانا بھی حرام ہے۔خیال رہے کہ اس جیسی تمام احادیث میں ظلمًا ہتھیار اٹھانا مراد ہے ورنہ بعض صورتوں میں مسلمان کا قتل واجب ہوجاتاہے جیسے باغی،خارجی،ڈاکو،قاتل،زانی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3521