Main Icon

باب:حرام عورتوں کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3166

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَفِي أُخْرَى لأُمِّ الْفَضْلِ قَالَ: "لَا تُحَرِّمُ الإِمْلَاجَةُ أَوِ الإِمْلَاجَتَانِ". هَذِه رِوَايَاتُ الْمُسْلِمِ.

وفي أخرى لأم الفضل قال: "لا تحرم الإملاجة أو الإملاجتان". هذه روايات المسلم.

حدیث ترجمہ

اور ام الفضل کی دوسری روایت میں ہے کہ فرمایا کہ ایک دوبار منہ میں پستان دینا حرام نہیں کرتا ۳؎یہ مسلم کی روایتیں ہیں۔

شرح حدیث

۳∞؎املاج ملجسے بنا بمعنی ہونٹ سے پکڑنا املاج کے معنی ہیں ہونٹ سے پکڑوانا بچہ کے منہ میں پستان دینا مطلب وہ ہی ہے جو ابھی عرض کیا گیا۔
................................

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3166