Main Icon

باب: جہاد میں قتل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3954

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ أُسَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ: "إِذَا أَكْثَبُوْكُمْ فَارْمُوْهُمْ، وَلَا تَسُلُّوا السُّيُوْفَ حتّٰى يَغْشَوْكُمْ". رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن أبي أسيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم بدر: "إذا أكثبوكم فارموهم، ولا تسلوا السيوف حتى يغشوكم". رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو اسید سے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے بدر کے دن فرمایا کہ جب کفار تم سے قریب ہوں تو ان پر تیر چلاؤ اور تلواریں نہ سونتو حتی کہ وہ تم سے قریب تر ہوجائیں ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎حدیث بالکل ظاہر ہے کہ جب تک کفار تیر کی زد میں ہوں تب تک تلواریں نہ سونتو کہ بے کار ہے اور ایک ہاتھ تلوار سے بلاوجہ گِھر جائے گا۔جب تلوار کی زد میں آجائیں تب تیر بے کار ہیں اب تیر سے ہاتھ نہ گھیرو تلواریں سونت کر ان پر ٹوٹ پڑو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3954