Main Icon

باب: جہاد میں قتل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3949

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سَمُرةَ اِبْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: كَانَ شِعَارُ الْمُهَاجِرِيْنَ: عَبْدُ اللّٰهِ، وَشِعَارُ الأَنْصَارِ: عَبدُ الرَّحْمٰنِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن سمرة ابن جندب قال: كان شعار المهاجرين: عبد الله، وشعار الأنصار: عبد الرحمن. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں کہ مہاجرین کا نشان عبداور انصار کا نشان عبد الرحمن تھا ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یہ واقعہ کسی اور جہاد میں ہے علاوہ غزوہ خندق کے لہذا یہ حدیث گزشتہ حدیث کے خلاف نہیں۔علیٰحدہ علیٰحدہ شعار الگ الگ جماعتوں کی پہچان کے لیے ہوتے تھے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرات مہاجرین افضل ہیں حضرات انصار سے کہ ان کا شعار عبد اللہ ہوا جس میں رب تعالٰی کا اسم ذات ہے اور انصار کا شعار عبدالرحمن ہے جس میں رب تعالٰی کا صفاتی نام ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3949