Main Icon

باب: جہاد میں قتل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3951

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَكْرَهُوْنَ الصَّوْتَ عِنْدَ الْقِتَالِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن قيس بن عباد قال: كان أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلميكرهون الصوت عند القتال. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت قیس ابن عبادہ سے ۱؎فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ جنگ کے وقت شور ناپسند کرتے تھے ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎تابعی ہیں،بصری ہیں،بہت عابد و زاہد تھے،حضرت علی،ابی ابن کعب،عبدابن سلام سے ملاقات ہے،خواجہ حسن بصری نے آپ سے روایات لیں مگر اشعۃ اللمعات نے فرمایا کہ یہ چھپا ہوا رافضی تھا۔واﷲ اعلم!بہرحال مشکوک ہے۔
۲
؎ذکرکے سواء اور باتوں کا شور ناپسند تھا اس زمانہ میں لوگ اپنی شیخی بہادری کے گیت گاتے ہوئے جنگ کیا کرتے تھے،اس کو حضرات صحابہ ناپسند کرتے تھے ایسے وقتکا ذکر چاہیے کہ اگر شہادت ہو توکے ذکر پر۔(مرقات واشعہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3951