Main Icon

باب: جہاد میں قتل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3948

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْمُهَلَّبِ أنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنْ بَيَّتَكُمُ الْعَدُوُّ فَلْيَكُنْ شِعَارُكُمْ: حم لَا يُنْصَرُوْنَ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ.

وعن المهلب أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "إن بيتكم العدو فليكن شعاركم: حم لا ينصرون ". رواه الترمذي وأبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت مہلب سے ۱؎کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اگر دشمن تم پر شب خون مارے تو تمہارا نشان ۲؎حم لاینصرونہو۳؎(ترمذی،ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎مہلبمیم کے پیش لام کے شد سے،آپ مہلب ابن صفرہ ازدی ہیں،تابعی ہیں،فتح مکہ کے سال پیدا ہوئے، عبدالملک ابن مروان کے زمانہ میں ۸۳ھ؁ ∞ ہجری میں علاقہ خراسان میں مقام مرو میں انتقال ہوا،بصرہ میں قیام رہا،خوارج سے آپ کی بہت لڑائیاں ہوئیں، حضرت سمرہ اور ابن عمر سے ملاقات ہے رضی اللہ عنہم لہذا یہ حدیث مرسل ہے کیونکہ اس میں صحابی سے روایت نہیں تابعی نے کہا کہ حضور نے یہ فرمایا۔
۲
؎شعاربنا ہےشعرسے،اسی سے ہےشعوربمعنی پہچان،علامت،نشان۔شب خون مارتے وقت اندھیرے کی وجہ سے اپنے پرائے کی پہچان نہیں ہوتی اس لیے ہم بھی اور دشمن کی فوج بھی اپنے اپنے لیے کوئی نشان مقرر کرلیتے تھے تاکہ ہمارے ہاتھوں اپنا ہی آدمی دھوکے سے نہ مارا جائے،وہ نشان کچھ الفاظ مقرر ہوتے تھے جسے لڑتے وقت بولتے جاتے تھے ان الفاظ کا شعار اس زمانہ میں(کوڈ ورڈ)کہتے تھے،یہ تعلیم غزوہ خندق کے موقعہ پر ہوئی تھی۔(مرقات)
۳
؎حٰمٓآیت قرآنیہ ہے جو بعض سورتوں کے اول میں ہے یاتعالٰی کا نام ہے اورلاینصروندعائیہ کلمہ ہے۔یعنیحٰمٓکی برکت سے کفار بے مدد گار ہیں اےالہ العالمینکفارکو بے یارکردے ہم کو ان پر فتح نصیب فرمایا،اےساتحٰمٓوالی سورتوں کے صدقہ سے کفار بے مددگار بنادے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہحٰمٓوالی سورتیں بہت شاندار ہیں۔خیال رہے کہحٰمٓمیں دو حرف ہیں:ح اور میم۔ح ان اسماء الہیہ کی طرف اشارہ ہے جن کے اول میں ح ہے جیسےحمید،حسنان،حکیم،حلیم،حنان،حیاور میم سے ان اسماء الہیہ کی طرف اشارہ ہے جن کے اول میں میم ہے جیسےمجید،منان،مالك،ملك،مقتدر،مؤمن،مہیمنوغیرہ۔اسحٰمٓسے ان تمام اسماء الہیہ کی توسل سے دعا ہوگئی۔روضۃ الاحباب میں ہے کہ غزوہ خندق کے موقعہ پر مہاجرین کا شعاریاخیل اﷲتھا تو یہ شعار انصار کا ہوگا۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3948