Main Icon

باب: جہاد میں قتل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3941

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ أَخْلُفُهُمْ فِي رِحَالِهِمْ، فَأَصْنَعُ لَهُمُ الطَّعَامَ، وَأُدَاوِي الْجَرْحٰى وَأَقُوْمُ عَلَى الْمَرْضٰى. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن أم عطية قالت: غزوت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم سبع غزوات أخلفهم في رحالهم، فأصنع لهم الطعام، وأداوي الجرحى وأقوم على المرضى. رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ام عطیہ سے ۱؎فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ سات جہاد کیے میں غازیوں کی منزلوں میں ان کے پیچھے رہتی تھی ان کا کھانا پکاتی تھی زخمیوں کی دوا دارو کرتی تھی ۲؎اور بیماروں کا انتظام کرتی تھی ۳؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام نسیبہ بنت کعب ہے،انصاریہ ہیں،حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ غزوات میں آپ بہت زیادہ گئی ہیں۔
۲
؎معلوم ہوا کہ آپ جنگ نہ کرتی تھیں بلکہ غازیوں کی یہ خدمات انجام دیتی تھیں اس تفصیل سے جو ابھی گزری کہ کھانا عام غازیوں کے لیے پکاتی تھیں مگر دوا مرہم پٹی اپنے محرم رشتہ داروں کی کرتی تھیں یا عام غازیوں کی مگر پردہ کے ساتھ بغیر انہیں ہاتھ لگائے۔ غرضیکہ اس حدیث کو اس زمانہ کی بے پردگی آوارگی اور عورتوں کی آزادی پر دلیل نہیں بنایا جاسکتا۔
۳
؎یہ عورتوں کا جہادوں میں جانا سخت ضرورت کے وقت تھا لہذا یہ حدیث اس آیت کے خلاف نہیں ہے"وَقَرْنَ فِیۡ بُیُوۡتِکُنَّ"اے نبی کی بیبیو اپنے گھروں میں رہو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3941