Main Icon

باب: جہاد میں قتل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3947

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: عَبَّأَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَدْرٍ لَيْلًا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

عن عبد الرحمن بن عوف قال: عبأنا النبي صلى الله عليه وسلم ببدر ليلا. رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبدالرحمان بن عوف سے فرماتے ہیں کہ بدر میں رات کے وقت ہم کو نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے تیار فرمایا ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎جب صبح کو جنگ بدر ہونے والی تھی تو حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے رات کے وقت ہم لوگوں کو مقامات پر مقرر کیا،سامان جنگ استعمال کرنے کا طریقہ سکھایا ترتیب دیا،غرضیکہ جنگی ضروریات پر ہم کو واقف فرمایا۔عباءکے معنی ہیں لشکر جمع کرنا اور لشکر کو تیار کرنا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3947