Main Icon

باب: تعویذوں کے بارے میں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2471

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَن قُطْبةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ مُنْكَرَاتِ الأَخْلَاقِ وَالأَعْمَالِ وَالأَهْوَاءِ » . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن قطبة بن مالك قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «اللهم إني أعوذ بك من منكرات الأخلاق والأعمال والأهواء » . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت قطبہ ابن مالک سے فرماتے ہیں کہ نبی کر یم صلی اللّٰہ علیہ و سلم فرماتے تھے الٰہی میں تیری پناہ لیتا ہوں بری عادتوں سے برے کاموں سے اور بری خواہشوں سے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎برے اخلاق سے مراد باطنی و اندرونی اعمال ہیں جو خلاف شرع ہوں جیسے بدعقیدگی،حسد،کینہ وغیرہ اور برے اعمال سے وہ ظاہری اعمال ہیں جو خلاف شریعت ہیں جیسے زنا،چوری،جھوٹ،غیبت وغیرہ اور بری خواہشوں سے مراد برائیوں کی طرف دل کا میلان ہے۔ھویٰکے لغوی معنی ہیں محبت،بری چیز سے ہو یا اچھی سے پہلیھویٰبری ہے دوسری اچھی مگر اس کا اکثر استعمال بری رغبتوں میں ہوتا ہے،رب تعالٰی فرماتا ہے: "وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَیرِ هُدًی مِّنَ اللّٰهِصوفیائے کرام فرماتے ہیں کہ اگرھَویٰ ھُدیٰسے مل جائے تو ایسی ہے جیسے شہد اور مکھن ملا ہو ا کبھی بر ے عقیدوں کو بھیھَویٰکہہ دیتے ہیں،رب تعالٰی فرماتاہے:" أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلٰهَهُ هَوَاهُ "۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2471