Main Icon

باب: تعویذوں کے بارے میں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2469

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: «اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُوعِ فَإِنَّهٗ بِئْسَ الضَّجِيعُ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخِيَانَةِ فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ».رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ وَابْن مَاجَه

وعنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول: «اللهم إني أعوذ بك من الجوع فإنه بئس الضجيع وأعوذ بك من الخيانة فإنها بئست البطانة».رواه أبو داود والنسائي وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم عرض کرتے تھے الٰہی میں بھوک سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ یہ بری بستر کی ساتھی ہے ۱؎اور خیانت سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ یہ بدترین مشیر کار ہے ۲؎(ابو داؤد،نسائی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎بھوک سے وہ بھوک مراد ہے جو عبادات سے روک دے،خیال پراگندہ کردے کہ اس سے انسان بہت سے گناہ کر بیٹھتا ہے،روزہ کی بھوک تو عبادت ہے۔خیال رہے کہ کبھی زیادتی بھوک میں حرام حلال ہوجاتا ہے،رب تعالٰی فرماتاہے:"فَمَنِ اضْطُرَّ فِیۡ مَخْمَصَۃٍ
۲
؎خیانت امانت کی ضد ہے۔خفیۃً کسی کا حق مارنا خیانت کہلاتا ہے خواہ اپنا حق مارے یا اللّٰه رسول کا یا اسلام کا یا کسی بندہ کا،رب تعالٰی فرماتا ہے:" لَا تَخُونُوا اللهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا أَمَانَاتِكُمْ "۔بِطَانَۃً،استر،ظہارہ،ابرہ،اببطانہوہ خفیہ بات جو پیٹ میں رکھی جائے پھر مشیر خاص کو جو اپنا صاحب اسرار ہو اور خلوت و جلوت میں ساتھ رہےبطانہکہتے ہیں،رب تعالٰی فرماتا ہے:"لَا تَتَّخِذُوۡا بِطَانَۃً مِّنْ دُوۡنِکُمْ"یہاں یہ آخری معنی ہی مراد ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2469