Main Icon

باب: تعویذوں کے بارے میں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2466

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنْ خَمْسٍ: مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَسُوءِ الْعُمُرِ وَفِتْنَةِ الصَّدْرِ وَعَذَابِ القَبرِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ

وعن عمر قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتعوذ من خمس: من الجبن والبخل وسوء العمر وفتنة الصدر وعذاب القبر. رواه أبو داود والنسائي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم پانچ چیزوں سے پناہ مانگتے تھے،بزدلی سے،بخل سے،بری عمر سے ۱؎سینوں کے فتنوں اور قبر کے عذاب سے ۲؎(ابوداؤد،نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎قتال نہ کرسکنا بزدلی ہے اور مال خرچ نہ کرنا بخل اور بر ی عمر سے مراد بڑھاپے کی وہ حالت ہے جب اعضاء جواب دے جائیں اور انسان اپنے گھر والوں پر بوجھ بن جائے،اس کا ذکر پہلے ہوچکا ہے۔(لمعات)
۲
؎عقیدے،برے ا خلاق،حسد،کینہ،وغیرہ سب سینوں کے فتنے ہیں۔عذاب قبر سے مراد وہ اعمال ہیں جو قبر کے عذاب کا باعث بنیں یا خود قبر کا عذاب،اس کی تحقیق پہلے ہوچکی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2466