Main Icon

باب: نماز پڑھنے کا طریقہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 803

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ قُبَيْصَةَ بْنِ هُلْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَؤُمُّنَا فَيَأْخُذُ شِمَالَهٗ بِيَمِينِهٖ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَه

وعن قبيصة بن هلب عن أبيه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يؤمنا فيأخذ شماله بيمينه. رواه الترمذي وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حصرت قبیصہ ابن ہلب سے ۱؎وہ اپنے والد سے راوی فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم ہماری امامت کرتے تھے تو اپنا بایاں ہاتھ دائیں سے پکڑتے تھے ۲؎(ترمذی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎ہلب کا نام یزید یا سلامہ ابن عدی ہے،یہ صحابی ہیں،آپ کے سر پر بال نہ تھے(گنج)،حضور صلی الله علیہ و سلم نے اپنادست پاک ان کے سر پر پھیرا فورًا بال اُگ آئے اس لیے آپ کا لقب ہلب ہوا یعنی بالوں والے۔
۲
؎اس طرح کہ دائیں ہاتھ کی چھنگلی اور انگوٹھے سے بائیں ہاتھ کی کلائی پکڑتے اور داہنے ہاتھ کی تین انگلیاں اس کی کلائی پر رکھتے(ناف کے نیچے)جیسا آج کل عام مسلمان کرتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 803