Main Icon

باب: نماز پڑھنے کا طریقہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 798

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدِ قَالَ: كَانَ النَّاسُ يُؤْمَرُونَ أَنْ يَضَعَ الرَّجُلُ الْيَدَ الْيُمْنٰى عَلیٰ ذِرَاعِهِ الْيُسْرٰى فِي الصَّلَاةِ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن سهل بن سعد قال: كان الناس يؤمرون أن يضع الرجل اليد اليمنى علی ذراعه اليسرى في الصلاة. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سہل ابن سعد سے ۱؎فرماتے ہیں لوگوں کو حکم دیا جاتا تھا کہ مرد نماز میں دایاں ہاتھ اپنی بائیں کلائی پر رکھے۔۲؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎آپ انصاری ہیں ،خزرجی ہیں، قبیلہ بنی ساعدہ سے ہیں،حضور صلی الله علیہ و سلم کی وفات کے وقت پندرہ برس کے تھے ،مدینہ میں آخری صحابی آپ ہی ہیں، یعنی سب سے آخر میں آپ ہی کا انتقال ہوا۔
۲
؎ذراع کلائی سے لے کر کہنی تک کو کہتے ہیں، یہاں ناف کے نیچے کلائی پر ہاتھ رکھنا مراد ہے اگرسینہ پر ہاتھ رکھنا مراد ہوتا تو مرد کی قیدنہ ہوتی کیونکہ عورتیں سینہ پر ہاتھ رکھتی ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 798