Main Icon

باب: نماز پڑھنے کا طریقہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 795

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتّٰى يُحَاذِيَ بِهِمَا أُذُنَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهٗ مِنَ الرُّكُوعِ فَقَالَ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهٗ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِك. وَفِي رِوَايَةٍ: حَتّٰى يُحَاذِي بِهِمَا فُرُوْعُ أُذُنَيْهِ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن مالك بن الحويرث قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا كبر رفع يديه حتى يحاذي بهما أذنيه وإذا رفع رأسه من الركوع فقال: سمع الله لمن حمده فعل مثل ذلك. وفي رواية: حتى يحاذي بهما فروع أذنيه (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت مالک ابن حویرث سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ و سلم جب تکبیر کہتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے حتی کہ انہیں اپنے کانوں کے مقابل کردیتے اورجب رکوع سے سر اٹھاتے تو فرماتے"سمع الله لمن حمدہ"ایسے ہی کرتے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ ہاتھوں کو کانوں کی لو کے مقابل کرتے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حدیث امام اعظم کی دلیل ہے کہ ہاتھ کانوں تک اٹھائے جائیں،مطلب وہی ہے کہ انگوٹھے کانوں تک اٹھیں اور گٹے کندھوں تک۔کانوں تک ہاتھ اٹھانے کی بہت احادیث ہیں جو ہم نے اپنی کتاب"جاءالحق"حصہ دوم میں جمع کردی ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 795