Main Icon

باب : سفر کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1353

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: إِنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يَرٰى ابْنَهٗ عُبَيْدَ اللهِ يَتَنَفَّلُ فِي السَّفَرِ فَلَا يُنْكِرُ عَلَيْهِ. رَوَاهُ مَالِكٌ

وعن نافع قال: إن عبد الله بن عمر كان يرى ابنه عبيد الله يتنفل في السفر فلا ينكر عليه. رواه مالك

حدیث ترجمہ

روایت ہےحضرت نافع سےفرماتے ہیں کہ حضرت عبد الله ابن عمر اپنے بیٹے عبید الله کو سفرمیں نفل پڑھتے دیکھتے تھے تو ان پر اعتراض نہ کرتے ۱∞؎(مالک)

شرح حدیث

۱∞؎کیونکہ سفرمیں نفل پڑھنا سنت رسول الله صلی الله علیہ وسلم ہے،آپ کے صاحبزادے سواری پر ہی نفل پڑھتے تھے یا زمین پر جب پڑھتے جب وقت میں گنجائش ہوتی اس لیئے آپ اعتراض نہ کرتے تھے،جن پر اعتراض کیا ہے وہ وہ حضرات تھے جونفل کی وجہ سے منزل کھوٹی کررہے تھے۔تتمہ:نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کی مدت مسافر کے لیئے تین دن مقرر فرمائی،نیزعورت پر بغیر محرم تین دن کی مسافت پرجانا حرام کیا۔ان احادیث سےمعلوم ہوتا ہے کہ سفر کی مسافت تین دن کی راہ ہے،یہی احناف کا مذہب ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1353