Main Icon

باب : سفر کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1346

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ فَجِئْتُ وَهُوَ يُصَلِّي عَلیٰ رَاحِلَتِهٖ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَيَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعن جابر قال: بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم في حاجة فجئت وهو يصلي علی راحلته نحو المشرق ويجعل السجود أخفض من الركوع. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ مجھے رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے اپنے کسی کام میں بھیجا جب میں آیا تو آپ اپنی سواری پرمشرق کی طرف نماز پڑھ رہے تھے اور سجدہ رکوع سے زیادہ پست کرتے تھے ۱∞؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی قبلہ جانب جنوب تھا مگر آپ کی نماز جانب مشرق ادا ہورہی تھی اور رکوع،سجدہ اشارے سے کررہے تھے اس طرح کہ رکوع کے لیئے سرکم جھکاتے اور سجدے کے لیئے زیادہ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1346