Main Icon

باب : سفر کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1352

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ الْبَرَاءِ قَالَ: صَحِبْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَفَرًا فَمَا رَأَيْتُهٗ تَرَكَ رَكْعَتَيْنِ إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّهْرِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيْ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

وعن البراء قال: صحبت رسول الله صلى الله عليه وسلم ثمانية عشر سفرا فما رأيته ترك ركعتين إذا زاغت الشمس قبل الظهر. رواه أبو داود والترمذي وقال: هذا حديث غريب

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت براءسے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ اٹھارہ سفروں میں رہا میں نے آپ کو نہ دیکھا کہ آپ نے سورج ڈھلنے کے بعد ظہر کے پہلے کی دو رکعتیں چھوڑی ہوں ۱∞؎(ابوداؤد،ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی تحیۃ الوضو کے نفل اور ظاہر ہے کہ جب حضورصلی الله علیہ وسلم سفرمیں نفل نہیں چھوڑتے تو سنت مؤکدہ کیسے چھوڑتے ہوں گے۔اس سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جوسفرمیں سنت ونفل پڑھنے کے سخت دشمن ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1352