Main Icon

باب : سفر کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1349

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ ابْن عَبَّاسٍ قَالَ: فَرَضَ اللهُ الصَّلَاةَ عَلیٰ لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ وَفِي الْخَوْف رَكْعَةً. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن ابن عباس قال: فرض الله الصلاة علی لسان نبيكم صلى الله عليه وسلم في الحضر أربعا وفي السفر ركعتين وفي الخوف ركعة. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سےفرماتے ہیں کہ الله نے تمہارے نبی کی زبان پر(صلے الله علیہ وسلم)نماز حضر میں چار رکعتیں،سفر میں دو رکعتیں اور خو ف میں ایک رکعت فرض کی ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس طرح کہ غازی مسافرسخت خوف کی حالت میں امام کے پیچھے صرف ایک رکعت پڑھےگا اور ایک رکعت اکیلے جیساکہ قران شریف سے معلوم ہورہا ہے۔اس حدیث سےمعلوم ہوا کہ سفرمیں قصرکرنا ایسے ہی فرض ہے جیسے حضر میں پوری پڑھنا،قصر و اِتمام کا اختیار نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1349