Main Icon

باب : رونے اور ڈرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5346

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "مَا رَأَيْتُ مِثْلَ النَّارِ نَامَ هَارِبُهَا، وَلَا مِثْلَ الْجَنَّةِ نَامَ طَالِبُهَا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

عن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "ما رأيت مثل النار نام هاربها، ولا مثل الجنة نام طالبها". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ میں نے دوزخ کی طرف نہ دیکھا جس سے بھاگنے والا سورہا ہے اور نہ جنت کی مثل جس کا طلبگار سو رہا ہے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یہ فرمان عالی اظہار تعجب کے لیے ہے کہ دوزخ بڑی ہی خطرناک چیز ہے مگر لوگ اس سے بچنے کی فکر نہیں کرتے صرف منہ سے خوف کا اظہارکرتے ہیں۔جنت بڑی ہی اعلٰی نعمت ہے مگر لوگ اس کے حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے،صرف زبانی رغبت ہی کرتے ہیں،اس بیماری میں ہم سب ہی گرفتار ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5346