Main Icon

باب : رونے اور ڈرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5345

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "يُبْعَثُ كُلُّ عَبْدٍ عَلَى مَا ماتَ عَلَيْهِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن جابر قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "يبعث كل عبد على ما مات عليه". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ ہر بندہ اس پر اٹھایا جاوے گا جس پر مرے گا ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اعتبار خاتمہ کا ہے اگر کوئی کفر پر مرے تو کفر پر ہی اٹھے گا اگرچہ زندگی میں مؤمن رہا ہو اور اگر ایمان پر مرے تو ایمان پر اٹھے گا اگرچہ زندگی میں کافر رہا ہو۔صوفیاء فرماتے ہیں کہ انسان جو مشغلہ زندگی میں کرے گا اسی پران شاء ﷲمرے گا اور جس پر مرے گا اسی پر اٹھے گاان شاءﷲ،ذاکرین ذکر الٰہی کرتے ہوئے اٹھیں گے،شاغلین یار کے شغل میں،واصلین وصال میں،کاملین کمال میں حتی کہ بلال اذان دیتے ہوئے اٹھیں گے،اتعالٰی زندگی میں اچھا شغل عطا کرے اسی پر موت دے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5345