Main Icon

باب:انگوٹھی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4406

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مَالِكٍ قَالَ: أَنَا أَكْرَهُ أَنْ يُلْبَسَ الْغِلْمَانُ شَيْئًا مِنَ الذَّهَبِ لِأَنَّهٗ بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهٰى عَنِ التَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ فَأَنَا أَكْرَهُ لِلرِّجَالِ الْكَبِيرِ مِنْهُمْ وَالصَّغِيرِ. رَوَاهُ فِي الْمُوَطَّأِ

وعن مالك قال: أنا أكره أن يلبس الغلمان شيئا من الذهب لأنه بلغني أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن التختم بالذهب فأنا أكره للرجال الكبير منهم والصغير. رواه في الموطأ

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت مالک سے فرمایا کہ میں یہ ناپسند کرتاہوں کہ لڑکوں کوکچھ سونا پہنایا جائے ۱؎کیونکہ مجھے خبرپہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ۲؎تو میں اسے بڑے چھوٹے مردوں کے لیے ناپسند کرتا ہوں ۳؎(موطا)

شرح حدیث

۱∞؎یوں ہی چاندی بھی چھوٹے بچوں لڑکوں کو نہ پہنائی جائےسوا سوا چار ماشہ کی انگوٹھی کے۔خلاصہ یہ ہے کہ سونے چاندی کا زیور بالغ مردوں کی طرح نابالغ لڑکوں کو پہننا حرام ہے مگر اس کا جرم پہنانے والے عزیزوں پر ہوگا کہ ناسمجھ بچے شرعی احکام کے مکلف نہیں۔
۲
؎اورجب سونے کی انگوٹھی ہی مردوں کے لیے حرام ہے تو دوسرے زیور بدرجہ اولیٰ حرام ہیں۔
۳
؎یہ ہی مذہب ہے دوسرے اماموں کا بھی کہ سونے کا زیور نابالغ لڑکوں کو بھی نہ پہنایا جائے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4406