Main Icon

باب:انگوٹھی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4384

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: نَهٰى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ وَالْمُعَصْفَرِ وَعَنْ تَخَتُّمِ الذَّهَبِ وَعَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فِي الرُّكُوعِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن علي قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن لبس القسي والمعصفر وعن تختم الذهب وعن قراءة القرآن في الركوع. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی اور سرخ لباس پہننے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور رکوع ۱؎میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎ان تین چیزوں سے صرف مسلمان مردوں کو منع فرمایا گیا ہے عورتوں کے لیے یہ تینوں چیزیں جائز ہیں۔
۲
؎یہ ممانعت مردوعورت دونوں کے لیے ہے رکوع و سجود دونوں میں تلاوت قرآن سب کو ممنوع ہے ان میں تسبیح ہی پڑھی جائیں،نماز میں تلاوت قرآن صرف قیام کی حالت میں چاہیے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4384