Main Icon

باب:انگوٹھی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4388

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبِسَ خَاتَمَ فِضَّةٍ فِي يَمِينِهٖ فِيهِ فَصٌّ حَبَشِيٌّ كَانَ يَجْعَلُ فَصَّهٗ مِمَّا يَلِي كَفَّهٗ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لبس خاتم فضة في يمينه فيه فص حبشي كان يجعل فصه مما يلي كفه(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنی جس میں حبشی نگینہ تھا ۱؎آپ اس کانگینہ ہتھیلی شریف سے متصل رکھتے تھے۔(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں مرقات میں ہے کہ اس انگوٹھی کا نگینہ عقیق کا تھا جس کا رنگ مائل بہ سیاہی تھا یعنی سرخ مائل بہ سیاہی،یہ عقیق تو یمنی تھا مگر اس کو بنایا گیا تھا حبشہ میں اس لیے اسے حبشی کہا گیا۔پیداوار یمنی صنعت حبشی عقیق کا نگینہ بہت مبارک ہے، حدیث شریف میں ہےتختم بالعقیق فانہ مباركچاندی کی انگوٹھی عقیق سیاہ کا نگینہ بہت اعلیٰ ہے۔(مرقات)بعض روایات میں ہے کہ پیلے یاقوت کی انگوٹھی طاعون سے محفوظ رکھتی ہے،بعض میں ہے کہ عقیق کی انگوٹھی فقیری دور کرتی ہے،یہ احادیث بہت سی اسنادوں سے مروی ہیں لہذا قوی ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4388