Main Icon

باب:انگوٹھی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4387

لباس کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ أَنَّ نَبِيَّ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ خَاتَمُهٗ مِنْ فِضَّةٍ وَكَانَ فَصُّهٗ مِنْهُ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعنه أن نبي الله صلى الله عليه وسلم كان خاتمه من فضة وكان فصه منه. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ بھی اس کا تھا ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھیاں مختلف رہی ہیں۔کبھی ایسی انگوٹھی پہنی ہے جس کا نگینہ حبشی پتھر کا تھا اور کبھی ایسی کہ اس کا نگینہ بھی چاندی ہی کا تھا یہاں اس دوسری قسم کی انگوٹھی کاذکر ہے۔حق یہ ہے کہ یہ انگوٹھی خالص چاندی کی تھی،بعض لوگوں نے کہا ہے کہ انگوٹھی لوہے کی تھی اس پر چاندی کا خول تھا اس کا ثبوت نہیں ملتا۔یہ روایت مرقات نے مکحول اور ابراہیم نخعی سے کی اور کہیں نہیں ملتی۔واﷲ اعلم!حق یہ ہے کہ لوہے کی انگوٹھی کبھی نہیں پہنی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4387