Main Icon

باب:مصافحہ کرنے گلے لگنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4693

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: تَصَافَحُوا يَذْهَبُ الْغِلُّ وَتَهَادَوْا تَحَابُّوا وَتَذْهَبِ الشَّحْنَاءُ رَوَاهُ مَالِكٌ مُرْسَلًا

وعن عطاء الخراساني أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: تصافحوا يذهب الغل وتهادوا تحابوا وتذهب الشحناء رواه مالك مرسلا

حدیث ترجمہ

روایت ہے عطاء خراسانی ہے ۱∞؎کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا آپس میں مصافحہ کرو کینہ جاتا رہے گا اور آپس میں ہدیے تحفے دو محبت کرنے لگو گے اور دشمنی جاتی رہے گی ۲؎(مالک ارسالًا)

شرح حدیث

۱∞؎آپ عطاء ابن عبدالله ابی مسلم ہیں،بلخی ہیں،خراسانی ہیں،تابعی شام میں قیام رہا، ۵۰؁∞ہجری میں پیدائش ہے، ۱۳۵ھ؁∞ ایک سو پینتیس میں وفات پائی،آپ سے امام مالک،اوزاعی شعبہ وغیرہم نے روایات لی ہیں۔
۲
؎یہ دونوں عمل بہت ہی مجرب ہیں جس سے مصافحہ کرتے رہو اس سے دشمنی نہیں ہوتی،اگر اتفاقًا کبھی ہو بھی جائے تو اس کی برکت سے ٹھہرتی نہیں،یوں ہی ایک دوسرے کو ہدیہ دینے سے عداوتیں ختم ہوجاتی ہیں، یہ حدیث بہت اسنادوں سے مختلف طریقہ سے مروی ہے،دیکھو مرقات یہ ہی مقام۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4693