Main Icon

باب:مصافحہ کرنے گلے لگنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4686

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الشَّعْبِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَقَّى جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَالْتَزَمَهٗ وقبَّلَ مَابَيْنَ عَيْنَيْهِ. رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ مُرْسَلًاوَفِي بَعْضِ نُسَخِ الْمَصَابِيحِ وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ عَنِ الْبَيَاضِيْ مُتَّصِلاً

وعن الشعبي: أن النبي صلى الله عليه وسلم تلقى جعفر بن أبي طالب فالتزمه وقبل مابين عينيه. رواه أبوداود والبيهقي في شعب الإيمان مرسلاوفي بعض نسخ المصابيح وفي شرح السنة عن البياضي متصلا

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت شعبی سے ۱∞؎کہ نبی صلی الله علیہ وسلم جناب جعفر ابن ابی طالب سے ملے تو حضور نے انہیں لپٹا لیا اور ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا ۲؎(ابوداؤد،بیہقی شعب الایمان ارسالًا)اور مصابیح کے بعض نسخوں اور شرح سنہ میں بیاضی سے بطور اتصال روایت ہے ۳؎

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام عامر ابن شرجیل ہے،کوفی ہیں،خلافت فاروقی میں پیدا ہوئے،پانچ سو صحابہ کرام سے ملاقات کی، بیاسی سال عمر پائی، ۱۰۴ھ؁∞ ایک سو چار میں وفات پائی۔
۲
؎یہ واقعہ جب کا ہے جب حضرت جعفر حبشہ سے ہجرت کرکے حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے جیساکہ اگلی حدیث میں آرہا ہے۔(اشعہ)۳؎بیاضی کا نام عبدالله ابن جابر ہے،بیاضہ قبیلہ کے ہیں،بیاضہ ایک قبیلہ ہے جو بیاضہ ابن عامر ابن زریق کی اولاد سے ہے، چونکہ شعبی تابعی ہے اس لیے ان کی روایت ارسالًا ہی وہاں تھی وہاں صحابی کا ذکر رہ گیا اور بیاضی صحابی ہیں اس لیے یہ اسناد متصل ہے کہ صحابی حضور سے روایت کررہے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4686