Main Icon

باب:نکاح کا اعلان،خطبہ اورشرط کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3151

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "كلُّ أَمْرٍ ذِي بَالٍ لَا يُبْدَأُبِالحَمْدِ لِلَّهِ فَهُوَ أَقْطَعُ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلُّ أَمْرٍ ذِي بَالٍ لَا يُبْدَأُ فِيهِ بِالْحَمْدِ لِلَّهِ فَهُوَ أَقْطَعُ . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "كل أمر ذي بال لا يبدأبالحمد لله فهو أقطع". رواه ابن ماجه.
وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : كل أمر ذي بال لا يبدأ فيه بالحمد لله فهو أقطع . رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو شاندار کام ۱؎اللہ کی حمد سے شروع نہ ہو وہ ناقص ہے ۲؎(ابن ماجہ)روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے كه جو شان والا کام اللہ کی حمد سے شروع نہ ہو وہ ناقص ہے ۳؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎بال کے لغوی معنی ہیں دل،خیال،توجہ،اصطلاح میں اس کے معنی ہیں شان،اچھا،انجام، حال،شریف،چونکہ ایسے کام کی طرف دل متوجہ ہوتا ہے اس لیے اسے بال کہتے ہیں یہ قید لگا کر مکروہ ممنوع کاموں کو نکال دیا لہذا حقہ پیتے وقت بسم اللہ اور پی کرالحمد للهپڑھنا مکروہ ہے یوں ہی شراب جوئے زنا پر یہ پڑھنا حرام ہے بلکہ اندیشہ کفر ہے یوں ہی جھوٹ و غیبت وغیرہ پر یہ پڑھنا سخت ممنوع ہے۔
۲
؎اقطعکے معنی ہیںمقطوع البرکۃیعنی ناقص ناتمام بعض روایت میں ہےفھو جذماس کے معنی بھی یہ ہی ہیں۔نووی نے شرح مسلم میں فرمایا کہ ہم نے اپنی کتاب اربعین میں یہ حدیث بروایت عبدالقادر زہاد عن کعب ابن مالک،باسناد حسن نقل کی ابن ماجہ نے اپنی سنن میں اور نسائی نے اپنی کتابعمل الیوم واللیلۃمیں روایت کی، بہرحال یہ حدیث بہت اسنادوں سے مروی ہے۔(اشعہ)۳؎یہ گزشتہ حدیث کی طرح ہے صرففیہاس میں زائد ہے مطلب ایک ہی ہے انہی احادیث کی بناء مصنفین اپنی دینی کتببسم اللهاورالحمد للهسے شروع کرتے ہیں اکثر حضرات توبسم اللهاورالحمد للهکو اپنی کتب کے شروع میں لکھتے ہیں اور بعض صرف زبانی کہہ لیتے ہیں لکھتے نہیں جیسے ابن حاجب نے کافیہ میں اور امام محمد ابن اسماعیل نے اپنی کتاب بخاری شریف میں کیا۔بڑی بات تو یہ ہے کہ قرآن پاک کےاول میں بھیبسم اللهاورالحمد للهالخ ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3151