Main Icon

باب:نکاح کا اعلان،خطبہ اورشرط کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3143

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَحَقُّ الشُّرُوطِ أَنْ تُوفُوا بِهِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن عقبة بن عامر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "أحق الشروط أن توفوا به ما استحللتم به الفروج". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عقبہ ابن عامر سے فرماتے ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ وسلم نے تمام شرطوں میں زیادہ وفاکے قابل وہ شرط ہے جس سے تم نے بیویوں کو حلال کیا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس شرط سے مراد یا مہر ہے یا بیوی کا روٹی کپڑا وغیرہ مگر حق یہ ہے کہ اس سے مراد تمام وہ جائز شرطیں ہیں جو نکاح سے پہلے یا نکاح کے وقت لگائی جائیں۔یہاں مرقات نے فرمایا کہ اس جگہ خاوند بیوی دونوں سے خطاب ہے یعنی نکاح کے وقت جو شرطیں خاوند کی طرف سے لگیں وہ تو بیوی ضرور پوری کرے، جیسے خاوند کی اطاعت اور اس کی بغیر اجازت گھر سے نہ جانا،جس سے ملنے سے روکے اس سے نہ ملنا اور جو شرطیں عورت کی طرف سے مرد پر لگیں،انہیں مرد ضرور پورا کرے جیسے زیور یا مکان نام کر دینے کی شرطیں یا خاص شرطوں پر تفویض طلاق۔مقصد یہ ہے کہ یوں تو تمام جائز شرطیں اور وعدے ضرور پورے کیے جائیں مگر نکاح کے وعدے ضرور ہی پورے کرنے چاہئیں۔اسی لیے نکاح کے وقت زوجین کو کلمے پڑھاتے ہیں تاکہ کلمہ پڑھ کر وعدے ہوں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3143