Main Icon

باب:نذروں کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3435

آزادی کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ،وَكَفَّارَتُهُ كفَّارَةُ الْيَمِينِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ.

عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "لا نذر في معصية،وكفارته كفارة اليمين". رواه أبو داود والترمذي والنسائي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ گناہ میں نذرنہیں ۱؎اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۲؎(ابوداؤد،ترمذی،نسائی)۳؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی گناہ کی نذر کا پورا کرنا جائز نہیں یہ مطلب نہیں کہ وہ نذر درست ہی نہیں ورنہ کفارہ واجب ہونے کے کیا معنے۔خلاصہ یہ ہے کہ وجوب نذر معصیت میں نہیں ہوتا کفارہ واجب ہوجاتا ہے۔
۲
؎یہ حدیث امام اعظم کی بڑی قوی دلیل ہے حضرت امام شافعی کے خلاف ہے،ان کے ہاں حرام چیز کی نذر میں کفارہ بھی نہیں ہوتا،امام اعظم کے ہاں ایسی نذر کا پورا کرنا حرام ہے اس کا کفارہ واجب ہے۔
۳
؎یہ حدیث امام سیوطی نے جامع صغیر میں احمد اور ائمہ اربعہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے،نسائی نے عمران ابن حصین سے نقل کی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3435