Main Icon

باب:نذروں کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3429

آزادی کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "كَفَّارَةُ النَّذْرِ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن عقبة بن عامر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "كفارة النذر كفارة اليمين". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عقبہ ابن عامر سے ۱؎وہ رسول اصلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ نذر کا کفارہ قسم کا ہی کفارہ ہے ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ صحابی ہیں،جہنی ہیں،امیرمعاویہ کی طرف سے مصر کے گورنر رہے جب کہ امیرمعاویہ کے بھائی عقبہ ابن ابی سفیان فوت ہوگئے،پہلے وہ گورنر تھے،آپ سے بہت صحابہ و تابعین نے احادیث روایت کیں۔(مرقات و اشعہ)
۲
؎یعنی جو شخص نذر پوری نہ کرے یا شرعًا و عقلًا پوری نہ کرسکے تو اس کا کفارہ دے۔نذر کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے غلام آزاد کرنا یا دس مسکینوں کا کھانا یا کپڑا،اگر طاقت نہ ہو تو تین روزے،نذر خواہ معلق ہو یامطلق سب کا حکم یہ ہی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3429