Main Icon

باب:نذروں کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3428

آزادی کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ،وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ الْعَبْدُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَفِي رِوَايَةٍ: "لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللّٰهِ".

وعن عمران بن حصين قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "لا وفاء لنذر في معصية،ولا فيما لا يملك العبد". رواه مسلم وفي رواية: "لا نذر في معصية الله".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمران ابن حصین سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ نہ تو نافرمانی کی منت پوری کرنی چاہیے نہ اس کی جس کا بندہ مالک نہ ہو ۱؎(مسلم)اور ایک روایت میں ہے کہ اکی معصیت میں نذر نہیں۔

شرح حدیث

۱∞؎مثلًا کہے کہ خدایا اگر میرا یہ کام ہوگیا تو فلاں کے غلام کو آزادکردوں گا یا فلاں کی بکری کی قربانی دے دونگا۔ احمد،ابوداؤد،ابن ماجہ، نسائی نے حضرت عمران ابن حصین سے روایت کی کہ فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے گناہ کی نذر درست نہیں اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔(مرقات)جس سے معلوم ہوا کہ معصیت وغیرہ کی نذرمعتبر ہے مگر پوری نہ کرے کفارہ ادا کرے،یوں ہی غیر کی مملوکہ چیز کی نذر درست نہیں مگر اس کا کفارہ واجب ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3428