Main Icon

باب:احرام باندھنے تلبیہ کہنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2548

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبَّدَ رَأْسَهٗ بِالغِسْلِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم لبد رأسه بالغسل. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے احرام کے لیے اپنے سر کے بال شریف خطمی سے چپکائے ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یہاںغسلغین کے کسرہ سے ہے،مَا یُغْسِلُ بِہٖجس سے غسل کیا جائے،چونکہ خطمی سے نہاتے ہیں اس لیے غسل کہہ دیتے ہیں۔ احناف کے نزدیک یہ غسل اور بال شریف چپکانا احرام کے وقت نہ تھا بلکہ احرام سے پہلے تھا کیونکہ بحالت احرام بال چپکانا منع ہے، بعض لوگوں نے اسےعسلپڑھا بمعنی شہد مگر یہ غلط ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2548