Main Icon

باب:احرام باندھنے تلبیہ کہنے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2547

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهٗ رَاٰى النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَجَرَّدَ لِإِهْلَالِهٖ وَاغْتَسَلَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ والدَّارِمِيُّ

عن زيد بن ثابت أنه راى النبي صلى الله عليه وسلم تجرد لإهلاله واغتسل. رواه الترمذي والدارمي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت زید ابن ثابت سے انہوں نے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم کو دیکھا کہ آپ نے احرام کے لیے کپڑے اتارے اور غسل کیا ۱؎(دارمی،ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی آپ نے سلے کپڑے اتار دیئے اور غسل کر کے بغیر سلے کپڑے پہنے،پھر نفل پڑھ کر تلبیہ کہا۔معلوم ہوا کہ احرام کے وقت غسل سنت ہے اگرچہ وضو بھی جائز ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2547