Main Icon

باب :گزشتہ بابوں کے تتمات و لواحق کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2380

اللہ تعالٰی کے ناموں کابیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِ اللّٰهِ عزَّ وجلَّ: فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهٖ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ قَالَ: "كُلُّهُمْ فِي الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي "كِتَابِ الْبَعْثِ وَالنُّشُوْرِ".

وعن أسامة بن زيد عن النبي صلى الله عليه وسلم في قول الله عز وجل: فمنهم ظالم لنفسه ومنهم مقتصد ومنهم سابق بالخيرات قال: "كلهم في الجنة". رواه البيهقي في "كتاب البعث والنشور".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت اسامہ ابن زید سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی اللہ عزوجل کے اس فرمان کے متعلق کہ بعض لوگ اپنی جانوں پر ظالم ہیں اور بعض میانہ رو ہیں اور بعض بھلائیوں میں سبقت لے جانے والے ۱؎حضور نے فرمایا یہ سب جنتی ہیں ۲؎(بیہقی،کتاب البعث و النشور)

شرح حدیث

۱∞؎اس آیت کریمہ میں مسلمانوں کی تین جماعتوں کا ذکر فرمایا،ظالمین،میانہ رویں،سابقین ظالمین وہ جن کے گناہ نیکیوں پرغالب ہوں،میانہ رو وہ جن کے دونوں عمل برابر ہوں سابقین وہ جن کی نیکیاں گناہوں پر غالب ہوں۔یا نیکیوں نے گناہ مٹادیئے ہوں، ان تین کلمات کی اور بھی شرحیں کی گئی ہیں۔
۲
؎اس طرح کہ سابقین تو بغیر حساب جنتی ہیں اور مقتصدین حساب یسیر کے بعد جنتی،اور ظالمین یا تو صرف سخت حساب کے بعد یا کچھ سزا پا کر جنتی میں بیہقی اور ابن مردویہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مرفوعًا روایت کی کہ سابق تو سابق ہیں ہی اور مقتصد ناجی ہیں اور ظالم مغفور۔امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ رب تعالٰی نے ان تینوں فرقوں کو عبادنا فرمایا اپنے فضل و کرم سے اللہ تعالٰی اپنے سابقین بندوں کے طفیل سے ہم ظالمین پر رحم فرمائے،ہمارے گناہ معاف کرے۔آمین آمین یا رب العلمین !بجاہ نبی الکریم وصلی الله تعالٰی علیٰ خیر خلقہ سیدنا محمد والہ وصحبہ وسلم آمین یارب العلمینالحمد للّٰہ الکریمکہ مرآت شرح مشکٰوۃ جلد سوم ۱۶ جمادی الاوّل ۱۳۷۹ھ مطابق ۱۶ نومبر ۱۹۵۹ء یوم دو شنبہ کو شرو ع ہو کر آج ۲۲ ربیع الاول ۱۳۸۰ھ مطابق ۱۵ ستمبر ۱۹۶۰ء پنجشنبہ کو ختم ہوئی۔جو اس سے فائدہ اٹھائے وہ مجھ گنہگار کے لیے دعائے مغفرت و قبولیت فرمائے رب تعالٰی اسے جزاء خیر دیگا۔
ناچیز احمد یار خاں نعیمی اشرفی،مقیم گجرات،پاکستان

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2380